اسلام آباد: امریکی سافٹ ویئر کمپنی سیبر قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کانقصان پہنچانے کے بعد بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اور اب اس نےپی آئی اےکو عدالت لے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے پی آئی اے کی بکنگ اور ٹکٹنگ کا نظام امریکی کمپنی سیبر چلا رہی ہے، آئے دن سسٹم کی خرابی اور پرانے سافٹ ویئر کے استعمال کی وجہ سے سیبر اب تک قومی ائیرلائنز کو 33 ارب روپے کا نقصان پہنچا چکی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا سیبر سے معاہدہ رواں ماہ ختم ہو رہا ہے اور قومی ایئر لائن نے آن لائن ٹکٹنگ اور بکنگ کا کام کسی اور کمپنی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔جس پر سیبرنے سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، کیس کی سماعت جمعرات 16 اگست کو متوقع ہے۔