لاہور: پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان آج نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کریں گے اس حوالے سے سبکدوش ہونے والے اسپیکر رانا اقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کےعہدے کے لیے امیدوار مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے ہیں جس میں پاکستان تحریک انصاف کی اجانب سے چوہدری پرویز الٰہی اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری محمد اقبال نامزد کیا گیاہے۔ جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے(ن) لیگ کے محمد وارث شاد اور پاکستان تحریک انصاف کے سردار دوست محمد مزاری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نومنتخب ارکان آج نئے کی ووٹنگ کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد نومنتخب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر آج ہی حلف اٹھا ئیں گے۔