اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدراتی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کےمطابق صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست ہوگی جس کے بعد 29 اگست تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست30 اگست کو جاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ 4 ستمبر کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے پریزائیڈنگ افسران کا بھی اعلان کردیا ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اورچاروں صوبائی ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان صوبائی اسمبلیوں میں فرائض سرانجام دیں گے۔