لاہور:آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش ہوگئےجبکہ انکے بھائی چوہدری پرویز الہٰی نے نیب میں پیشی سے معذرت کرلی ہے۔
آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میںقومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کی جانب سے شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا تھاجس پر آج چوہدری شجاعت حسین نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔