امریکا میں گلوکار علی ظفر کو’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزازنوازا گیا
لاس اینجلس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کا 71 واں جشنِ آزادی منانےکیلئے تقریب منعقد کی گئی،
August 16, 2018 · قومی
لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی جشن آزادی کی تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار و اداکار علی ظفر کو ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
لاس اینجلس میںپاکستان کا 71 واں جشنِ آزادی منانے کے لیے ’یونائیٹڈ فور پاکستان انڈیپینڈنس ڈے‘کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی نامورگلوکار علی ظفر نے ملی نغمے گا کر ہم وطنوں کا لہو گرمایا ۔تقریب میں انہیں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ’پرائیڈ آف پاکستان‘ کے اعزاز سے نوازا گیا۔