لاہور: لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی جس سے خاتون جان سے چلی گئی ۔
مرید کے کی 27 سالہ صدف کے ہاں 5 روزقبل لاہورکے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں آپریشن کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی اس موقع پرآپریشن کے دوران ڈاکٹرز قینچی خاتون کے پیٹ میں ہی بھول ہوگئے۔
صدف کے خاوند عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن ڈاکٹرقینچی پیٹ میں بھول گئے، قینچی نکالنے کے لیے ڈاکٹروں نے ایک دن میں 3 آپریشن کئے، صدف کو خون کی 125 بوتلیں لگیں اور اسی دوران اس کی موت ہوئی۔