پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی غنڈہ گردی، ویڈیو منظر عام پر آگئی

منصور شیخ کا ساتھیوں کے ہمراہ کار شوروم پر حملہ، توڑ پھوڑ اور ہوائی فائرنگ، خاتون ملازمہ کو حراساں بھی کیا،

               
August 16, 2018 · اہم خبریں, قومی

کراچی: شہر قائد میںپی ٹی آئی کے ایک اور رہنما کی غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آگیا۔اطلاعات کےمطابق 31 جولائی کو شارع فیصل پر واقع کار شوروم پرپی ٹی آئی رہنما اور بلدیہ جنوبی کے وائس چیئرمین منصور شیخ نے ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور خوب توڑ پھوڑ کی اور خاتون ملازمہ کو حراساں کیا۔

https://www.facebook.com/imran.rao27/videos/1726329887466358/

شوروم مالکان کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے گارڈز نے شدید ہوائی فائرنگ بھی کی اور سی سی ٹی وی کا ریکارڈنگ سسٹم بھی ساتھ لے گئے۔
اس کے علاوہ منصور شیخ نے تعلقات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے الٹا شوروم مالکان کے خلاف بہادرآباد تھانے میں ایف آئی آر کٹوادی۔

https://www.facebook.com/imran.rao27/videos/1726330014133012/