دیکھتے ہیں کونسے گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی ۔خواجہ سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کانے کہاکہ عمران خان جھوٹ بول کروزیراعظم تک پہنچ رہے ہیں مگر یہ زیادہ دن نہیں چلے گا، اب ہم دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی،انہوں نے کہاکہ دیکھیں گے کہ کس گورنر ہاؤس کی دیوار گرے گی اور کتنے گھر اور کتنی نوکریاں دی گئیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس حکومت اور اس کے عہدیداروں کی سلیکشن ہارس ٹریڈنگ سے کی جارہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون کرکے انہیں توڑنے کی کوشش کی گئی ہے، عدالت سے نااہل شخص جہاز میں اراکین اسمبلی کو لارہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں ان کے ایم پی اے نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا ایک عام شہری کی سڑک پر دھلائی کی گئی مگر قانون حرکت میں نہیں آیا۔