اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہناہےکہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھا۔
اسلام آبادمیں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا تھاکہ (ن) لیگ نے امیدوار نہ بدلا تو پیپلز پارٹی اپنا فیصلہ کرے گی۔
اس سے قبل آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیااورپاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے لیے شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم کے انتخابی عمل کا حصہ نہ بننے پر بھی مشاورت ہوئی۔