پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ فرمان کو خیبرپختونخوا کا گورنر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
عمران خان کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے گورنر سندھ کے لیے عمران اسماعیل اورگورنر پنجاب کے لیے چوہدری محمد سرور کو نامزد کیاجاچکا ہے۔