لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے موقف بدلاہے اس کا جواب وہ دے سکتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ کو ہماری مشاورت سے نامزد تونہیں کیا،کسی جماعت کو حق دیتے ہیں تویہ نہیں کہتے فلاں کونامزد کریں فلاں کونہیں،امیدوارکو نامزد کرنا جماعت کی اپنی صوابدید تھی۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی نامزدگی مسلم لیگ ن کی صوابدید تھی،اعتراض یہ نظر آتا ہے کہ زرداری صاحب کی کچھ مجبوریاں ہیںتاہم اگرزرداری کوئی رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں توہمیں اعتراض نہیں ہے۔