عبدالقدوس بزنجو ا سپیکربلوچستان اسمبلی ،بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ: میر عبدالقدوس بزنجو بلوچستان اسمبلی کے نئےا سپیکر منتخب ہوگئے، انہوں نے بلوچستان کے 15 ویں اسپیکر کےعہدے کا حلف اٹھایاجبکہ تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں ۔
اسپیکر کے انتخاب کے لیے 59 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کےمخالف متحدہ مجلسِ عمل (ایم ایم اے) کے امیدوار محمد نواز نے 20 ووٹ حاصل کیے۔
سبکدوش ہونے والی ا سپیکر راحیلہ درانی نے میر عبدالقدوس بزنجو سے اسپیکر کے عہدے کا حلف لیا۔خیال رہے کہ میر عبدالقدوس بزنجو اس سے پہلے 2013ء سے 2015ء تک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر رہ چکےہیں۔
ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لیے ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سردار بابر موسیٰ خیل نے 36 ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے مد مقابل امیدوار احمد نواز نے 21 ووٹ حاصل کیے، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ایک ووٹ مسترد بھی ہوا۔
سردار بابر موسی خیل بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے نامزد امیدوار تھے۔مسلم لیگ ن کے نواب ثناءاللہ زہری ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ایوان نہیں آئے۔