کراچی:مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مشرف صاحب نے ہم سے کہا کہ اردوزبان بولنے والوں کو عہدہ دیا تو کچھ لوگ ناراض ہوجائیں گے۔
کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی عبدالحق کیمپس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 57 ویں برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے صدر پاکستان سے شکایات کرتے ہوئے کہا کہ جو کراچی کے لیے کرنا چاہیئے تھا وہ نہیں کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے لیے فنڈ مختص کریں ،کم وسائل ہیں جو بن سکا جامعہ کے لیے کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں ایک بھی یونیورسٹی نہیں ، صدر پاکستان کے ایک فون کال پر یونیورسٹی بن سکتی تھی تاہم سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے ۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کو اسلام آباد منتقل کرنے کے سوال پر مئیر کراچی کا کہنا تھا کے اس کہ رکھوالے موجود ہیں جو اس جامعہ کی حفاظت کریں گے ۔