مرادعلی شاہ کی تقریرمیں کچھ نیانہیں تھا، خواجہ اظہار

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ نےماضی کی طرح تقریرکی،ان کی ترجیحات میں نیاکچھ نہیں ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کواکثریت ملی،پی ٹی آئی کوجلدفیصلےکرنےہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپوزیشن لیڈر کے لیے تحریک انصاف کی حمایت کریں گےتاہم وجہ کوئی بھی ہو ایم کیوایم کےپاس اسمبلی میں نشستیں کم ہیں۔