عمران خان کا نیاپاکستان بری طرح بے نقاب ہوگیاہے۔سعدرفیق

لاہور:خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیاپاکستان بری طرح بے نقاب ہواہے۔ کل صبح سے مخالفین ہمارے ممبران پنجاب اسمبلی سےنہ صرف رابطے میں تھے بلکہ انہیں ڈرا اور دھمکا بھی رہے تھے۔ہم ساری پوزیشن مانیٹر کرتے رہے ہیں اور کہہ رہےتھے کہ گڑبڑکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ہم نے موبائل فون کے حوالے سے بہت اعتراض کئے تھے لیکن اس کا کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔پنجاب اسمبلی میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کےانتخاب کا رزلٹ بتارہاہےکہ ہمارے مینڈیٹ کوہیک کیا گیا ہے،مینڈیٹ کو غیراخلاقی، غیرقانونی اورغیرجمہوری طریقے سے توڑا گیا۔
جب ہم فرنٹ فٹ پر آئے اور اسمبلی میں کارروائی نہ چلنے دی اور شدیدو بھرپوراحتجاج کیا تو پرویز الہی کو اجلاس کو معطل کرناپڑا۔ اس دوران ہونے والے مذاکرات میں ہم نے اپنے مینڈیٹ کیلئے یقین دہانی مانگی تھی جس پر ہمیں گارنٹی دیدی گئی تھی کہ ہمارے ارکان کو نہیں توڑا جائے گا۔
ہم ان نتائج کو نہیں مانتے لیکن نظام چلانے کیلئے قبول کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بے ایمان یا بدنیت ہوجائے توکیا کیا جائے۔ کچھ ارکان کا ہمیں علم ہوگیا ہے،ہمارے بدقسمت سیاسی کلچر کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر ہوجاتے ہیں،نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں کےمعاملات اوربہت کچھ بہت بری طرح ایکسپوز ہوگیا ہے
ابھی عمران خان وزیراعظم بننے نہیں ہیں اور اوپرسے نیچے تک ہارس ٹریڈنگ کا کھیل کھیلا جارہا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے نئے پاکستان کی بنیاد ٹیڑھی رکھ رہے ہیں،عمارت سیدھی کیسی ہوگی؟
سعد رفیق نے کہا کہ اسپیکر کے انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی ہےہمارے اراکین پربھی ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی گئی ،ن لیگ کے ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ کیا گیا، انہیںڈرایا،دھمکایا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم پی پی سے نہیں لڑرہے،ان کی اپنی مجبوریاں اورمعاملات ومسائل ہیں اس لئے وہ متحدہ اپوزیشن کیلئے ایک دم ہمارے ساتھ نہیں آسکتے۔ پی پی سے مشاورت کے بعد شہبازشریف کا اعلان کیا گیا تھالیکن انہوں نے بعد میں پینتر بدلا ہے تو اب ہم بھی انہیں پینترا ماریںگے۔