لاہور :تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ وفاقی کابینہ کا اعلان دوتین روز میں ہوجائے گا ، عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے ۔بڑی بڑی سرکاری جائیدادوں پر ایک کمیشن بنایا جائے گا ،جس میں ملک بھر سے ماہرین لئے جائیں گے اور وہ بیٹھ کر سٹڈی کریں گے او ر پھر مشورہ دیں گے کہ ان کے جائیدادوں کا کیا کرنا چاہئے ؟
انہوں نے کہا کہ یہ بات مسلمہ ہے کہ گورنر ہاؤسز میں گورنرز نہیں رہیں گے ۔ عمران شاہ کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کا دفاع نہیں کیا جائے گا ۔ عمران شاہ کو شوکاز نوٹس دیدیا گیا ہے اور اس کا جواب آنے پر کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ ذمہ داری عام شہری سے بڑھ کر عائد ہوتی ہے کہ ہم کوئی ایسی چیز نہ مانگیں جو عام شہریوں کو میسر نہیں ہے ۔ وفاقی کابینہ کا اعلان دو تین دن میں ہو جائے گا ۔