لاہور: تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے کہا کہ ن لیگ کو آج جو جھٹکا لگا یہ پہلا نہیں،ابھی مزید جھٹکےبھی لگیں گےکیوں کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ عبدالعلیم خان نے پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،کہ انہوں نے ملک کو کرپٹ مافیا سے آزاد کرو ا دیا ہے ،ہم نے ان سے آج پنجاب چھین لیا ہے کیوں کہ یہ اس کے حق دار نہیں تھے، 2008 میں ن لیگ والوں نے فارورڈ بلاک بنایا،کیا اس وقت انہوں نے مینڈٹ کا احترام کیا تھاجو اب مینڈیٹ کی باتیں کرتے ہیں ، آج وہ بڑے جوش کےساتھ کہہ رہے تھے مینڈیٹ کااحترام کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لوگوں کو حکومت سے باہر رہنے کی عادت نہیں،اس لئے وہ خود کو بچانے کے لئے واویلا کر رہے ہیں ،سپیکر کے الیکشن میں ہم نے ان کوہرادیاہے،اب بس ان کو قائد ایوان کے الیکشن میں بھی ہرانا ہمارا مشن ہے،پنجاب اسمبلی میں اب تحریک انصاف کی واضح اکثریت ہے۔