لاہور : تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتیں جس کے بعد قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور خیبرپختون اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بھی پی ٹی آئی کے منتخب ہوئے ہیں جبکہ بلوچستان اسمبلی میں بھی ڈپٹی سپیکر کا قرعہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے نام ہی نکلا ہے۔
عام انتخابات کے بعد وفاقی اور صوبائی ایوانوں میں بڑی کامیابی ملنے پر متوقع خاتون اول بشریٰ خان بھی میدان میں آ گئیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مخالفین کہتے تھے جناب عمران خان سیاست کرنا نہیں جانتا۔ آج وفاق، پنجاب، خیبرپختون اور بلوچستان میں عمران خان کی حکومت ہے۔ سوچو اگر اس کو سیاست کرنا آتی تو کیا ہوتا۔