لاہور : اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف پر(کیوں نکالا کے بعد نکلنے کے جتن) کے نام سےویڈیوگیم بنا دی گئی،
جسے پلے اسٹور پر لانچ کر دیا گیا ہے اور اینڈرائڈ صارفین اسے ڈاؤن لوڈ کر کے کھیل سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ دلچسپ گیم پاک اسٹوڈیوز نے تیار کی ہے جس میں نواز شریف اڈیالہ جیل کی رکاوٹوں سے بچتے بچاتے بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں۔
گیم میں جیل سے فرار ہوتے نواز شریف کو یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ اگر وہ پھنس جائیں یا پکڑے جائیں گےتو مذکورہ اہلکار کو رشوت بھی دے سکتے ہیں۔