دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق
دونوں رہنماؤں کا اختلافی امور مشاورت سے طے کرنے پر بھی اتفاق

شہباز کے لیے ووٹ مانگنے فضل الرحمان زرداری ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے درخواست کی ہے کہ ان کی جماعت وزارت عظمیٰ کے لیے اپوزیشن کے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو ووٹ دے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے یہ مطالبہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار مولانا اسعد محمود کو ووٹ دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے زرداری ہاؤس گئے ہیں، انہوں نے آصف زرداری سے درخواست کی ہے کہ وزارت عظمیٰ کے حوالے سے اپنی پارٹی کے فیصلے پر ایک مرتبہ پھر غور کریں۔آصف علی زرداری نے سید خورشید شاہ کو ووٹ دینے پر جے یو آئی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور پیپلز پارٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے انہیں آگاہ کیا۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے جے یو آئی کے سربراہ سے کہا کہ وہ شہباز شریف کو ووٹ دینے کے معاملے پر مزید مشاورت کریں گے۔