سابق صدرآصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے وفد سے ملنے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے وفد نے تین بارآصف زرداری سے ملاقات کے لیے پیغام بھجوایا۔ مسلم لیگ ن کے وفد نے پارلیمنٹ یا بلاول ہاؤس میں آصف زرداری سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے جواب میں کہا کہ موجودہ حالات میں نہ آپ کی بات مان سکتا ہوں نہ ملاقات کرسکتا ہوں ۔
آصف زرداری کے ملاقات سے انکار پر ن لیگ نے مولانا فضل الرحمان کو بھجوایا تاہم آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی فی الحال مسلم لیگ ن سے تعاون نہ کرنے بارے آگاہ کیا۔