اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے سردار عثمان بزدارکے نام کا فیصلہ کرلیاہے کل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اعلان کریں گے۔
سردار عثمان بزدار قبائلی سردار فتح محمد خان بزدار کے بڑے صاحبزادے ہیںاور ان کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے بارتھی سےہے۔
عثمان بزدار نے 2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا، تاہم کامیاب نہیں ہوسکے تھےلیکن اس کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پی پی 286 ڈیرہ غازی خان 2 سے کامیاب ہوئے۔