سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ کی 4 تعطیلات کا اعلان کردیا
حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 21 اگست سے 24 اگست تک ہوں گی
کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کرتےہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 21 اگست سے 24 اگست تک ہوں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے سلسلے میں 21 سے 23 اگست تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔