پشاور : گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استعفیٰ دے دیا، اقبال ظفر جھگڑا نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔اقبال ظفر جھگڑا کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جمہوریت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کی۔
انہوں نے کہا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کر دی ہے اور استعفیٰ منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھیج دیا ہے۔
گورنر کے پی کے نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں7 نئے اسٹیڈیم اور گراونڈ بنائے، قبائلی اضلاع میں شاہراہ کی تعمیر نو یقینی بنائی گئی،اس کے علاوہ 77 نئے پرائمری اسکول کھولے اور 8 ہزار اساتذہ کی تربیت کی گئی، قبائلی علاقوں میں بچوں کو فنی تعلیم دی گئی اور اساتذہ کی 18 ہزار نئی آسامیاں بھی پیدا کیں۔