اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی عارف علوی کواگلا صدر مملکت بنائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی صدارت کے مضبوط ترین امیدوار ہیں ، تاہم حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔
خیال رہے کہ صدر ممنون حسین کی آئینی مدت 8 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی جب کہ نئی اسمبلیاں ملک کے 13 ویں صدر کا انتخاب کریں گی۔