لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں ایئرکنڈیشنر فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔
اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے مریم نواز کو گرمی اورحبس کی وجہ سے اے سی کی سہولت فراہم کرنے کے لیےمشورہ دیا گیا تھاجس پر سمری محکمہ داخلہ کو بھجوائی تھی۔
محکمہ داخلہ نے سمری منظور کرتے ہوئے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید مریم نواز کو جیل میں ایئرکنڈیشنرفراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق سمری کابینہ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے دی گئی ہے۔