عمران خان کی کا میا بی پر کارکنوں کا جشن، ملک بھر میں مٹھائیاں تقسیم

کراچی :عمران خان ملک کے نیا وزیراعظم منتخب ہوگئے،انہوں نے 176 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل شہباز شریف کو96 ووٹ ملے۔

کپتان کے وزیراعظم منتخب ہونے پرتحریک انصاف کی جانب سے ملک بھرمیں جشن منانے کیساتھ ساتھ مٹھایاں تقسیم کی جارہی ہیں اورڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اوروزیراعظم عمران خان کے نعرے بھی لگائے جارہےہیں ۔

کھلاڑیوں نے پارلیمنٹ کے باہر نعرہ بازی کی گئی اور مٹھائیاں بھی تقسم کی گئیں،اس موقع پر چاچا کرکٹ بھی جشن منانے والوں میں شامل تھے۔

کراچی میں رہنماؤں نے کارکنوں کو مٹھائی کھلائی اور کامیابی کی خوشی میں جشن منایا۔

پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کے منتخب ہوتے ہی نعرہ بازی کی۔ مری میں کارکنوں نے خوشی میں جشن منایا اور آتش بازی کی۔

شیخوپورہ کے شہری بھی کامیابی خوشی منانے میں پیچھے نہ رہے اور ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا۔

فیصل آباد میں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

ملتان والے بھی کپتان کی کامیابی پر نہال ہوئے، انہوں نے خوشی میں آتشبازی کی اور آپس میں مٹھائی بانٹی۔

لاہور میں چیئرمین سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کیک کاٹا۔ عمران خان کے وزیرِاعظم منتخب ہونے کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔آزاد کشمیر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں جشن منایا گیا اور کارکنوں نے رہنماؤں کو مبارکباد دی۔

نومنتخب وزیراعظم کے حلقہ انتخاب اور آبائی شہر میانوالی میں بھی کھلاڑیوں نے خوشی منائی۔