اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم عمران خان کل ایوان صدر میں حلف اٹھائیں گے،تقریب میں شرکت کے کارڈز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے لیے صبح ساڑھے 9 بجے کا وقت رکھا گیا ہے جو ایوان صدر میں ہوگا۔
حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا اور بعد میں صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کے بعد حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے جبکہ تقریب کے شرکاء کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔