پی ٹی آئی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ۔۔پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائےگی۔نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے وزیر اعظم بننے کی خوشی میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سےشہر کراچی میں جشن کا سماں بندھ گیا۔
انصاف ہائوس کراچی اور پریس کلب میںپی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا، پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔
انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت پاکستان کو ایک عظیم ملک اور نیب کو بااختیار بنائیں گے۔
دوسری جانب پریس کلب میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی پہنچے جنہوں نے مٹھائی تقسیم کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر عوام کو مبارکبا دی۔