افغانستان میں دہشت گردی کاشکارپاکستانیوں کودہشت گردکہنابدقسمتی ہے،جنرل باجوہ

اسلام آباد: آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی ۔افغانستان میں دہشت گردی کاشکارہونیوالے پاکستانیوں کودہشت گردکہنابدقسمتی ہے،افغانستان میں قیام پذیرپاکستانی بھی افغانیوں کیساتھ دہشت گردحملوں کاشکارہوجاتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغانستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر اورقیمتی جانوں کے ضیاع پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے،آرمی چیف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو پاکستان سے کسی قسم کی مدد نہیں مل رہی
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کئی دھڑے افغانستان میں روپوش ہیں،افغانستان میں دہشت گردی کاشکارہونیوالے پاکستانیوں کودہشت گردکہنابدقسمتی ہے،افغانستان میں قیام پذیرپاکستانی بھی افغانیوں کیساتھ دہشت گردحملوں کاشکارہوجاتے ہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسیحی برادری کے اعزاز میں عشائیہ میں شرکت کی،اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں، قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ کارڈنل جوزف کی تقرری سے قومی ہم آہنگی کو فر4وغ ملے گا، قومی ترقی میں مسیحی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ملکی دفاع میں اقلیتی بھائی کسی سے پیچھے نہیں رہے، بین المذاہب، ہم آہنگی اور بھائی چارے کیلئے کوشاں ہیں۔