اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاہے کہ عمران خان آج قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیشن بنانے کا اعلان کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے شور شرابا کرکے ان کو یہ بات کرنے ہی نہیں دی ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ اپوزیشن کے اعتراضات پر تحقیقات ضرور ہونی چاہئے ۔ پارلیمانی کمیشن بنانے کے حوالے سے ہم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے مطالبے پر پارلیمانی کمیشن بنادیں گے ۔
عمران خان خان آج اپنی تقریر میں اس بات کا اعلان بھی کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے شور شرابا کرکے ان کو یہ بات کرنے نہیں دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمانی کمیشن ایک ماہ کے اندر تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ پیش کرے تاکہ قوم کا وقت ضائع نہ ہو اور آگے چلا جاسکے ۔