17 سرجریوں کے بعد نیا چہرہ پانے والی خاتون

 

واشنگٹن: امریکی ڈاکٹرز نے 31 گھٹنے طویل سرجری کے بعد کیٹی نامی خاتون کو نیا چہرہ لگا دیا، مذکورہ خاتون نے 18 برس کی عمر میں خودکو چہرے پر گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

امریکا کی رہائشی کیٹی اسٹبل فیلڈ کا 31 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد چہرہ تبدیل کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے چہرے کے 17 سرجری کرنے کے بعد نیا چہرہ لگایا گیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 21 سالہ کیٹی اسٹبل فیلڈ نے 18 برس کی عمر میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون کی آنکھیں، ناک اور چہرے کا دیگر حصّہ خراب ہوگیا تھا۔کیٹیی کو بچپن میں بہت زیادہ امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کے باعث کیٹی خود کو گولی مارلی تھی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ کیٹی کے چہرے کو متعدد سرجریوں کے تبدیل کیا گیا تھا۔ جس کے بعد خاتون کا چہرے کی بتدیلی کو فوراً قبول کرلیا تھا۔ کیٹی سنہ 2016 سے ڈونر نہ ملنے کے باعث مسخ شدہ چہرے کے ساتھ سرجری ہونے کی منتظر تھیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 21 سالہ خاتون سرجری کے ذریعے مکمل چہرہ تبدیل کروانے والی 40 ویں انسان ہیں اور گذشتہ برس مئی میں چہرے کی پہلی سرجری کروانے والے امریکا کی پہلی نوجوان انسان تھی۔ یاد رہے کہ رواں برس فرانسیسی شہری جیرومی ہامون دنیا کے پہلے انسان تھے جنہوں نے اپنے چہرے کی تین سرجریاں کروائی تھی۔