کوئٹہ: سنجدی میں کوئلے کی کان سے کان کنوں کی لاشیں نکالنے کے لیے آپریشن مکمل کرلیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق امدادی ٹیموں نے کوئلے کی کان میں پھنسے آخری 2 کان کنوں کی لاشیں بھی نکال لیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
مرنے والوں میں 13 کان کن اور 5 امدادی کارکن شامل ہیں۔ حکام کی جانب سے تمام لاشیں نکالنے کے بعد متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا ہے۔ہلاک ہونے والے کان کن ساڑھے چار ہزار فٹ زیرِ زمین کام کر رہے تھے جب چنگاریاں پیدا ہونے کی وجہ سے دھماکہ ہوا اور کان بیٹھ گئی، مرنے والے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ، سوات، دیر اور شانگلہ سے ہے۔