اسلام آباد:عمران خان کی حلف اٹھاتے ہوئے زبان لڑکھڑا گئی۔
صدر ممنون حسین نے حلف لینا شروع کیا تو عمران خان حلف اٹھاتے ہوئے کئی بار اٹکے اور غلطیاں کیں۔ عمران خان جب حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت خاتم النبیین پر پہنچے تو انہوں نے خاتم غلط پڑھا ، جس پر صدر ممنون حسین نے ان کی تصیح کی اور دوبارہ سے پڑھایا۔ اپنی اس غلطی پر عمران خان مسکرائے اور خاتم النبیین کو دوبارہ پڑھا۔
پھر انہوں نے روز قیامت کو روز قیادت پڑھ دیا تو صدر نے تصحیح کی تو عمران خان پھر ہنسے، سوری کہا اور اپنی غلطی کو دور کیا۔ خاتون اول بشریٰ بی بی مہمانوں کی صفوں میں سب سے اگلی قطار میں بیٹھی تھیں اور حلف کے دوران ان کی آنکھیں جھکی رہیں۔
حلف اٹھانے کے بعد عمران خان مسکرائے، چشمہ اترا اور اطمینان سے اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔
واضح رہے کہ 5 جون 2013 کو نواز شریف نے وزیراعظم کا حلف انگریزی میں اٹھایا تھا ۔