لاہور:پنجاب اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے کاغذات نامزدگی آج اسمبلی سیکریٹریٹ میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے، اسمبلی اسٹاف کاغذات نامزدگی وصول کرنے کے لیے اسمبلی سیکرٹریٹ میں موجود ہے۔
اس سلسلے میںپی ٹی آئی کے عثمان بزدار اور(ن) لیگ کے حمزہ شہباز نے کاغذات جمع کرادیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عثمان بزدار خود اپنے کاغذات جمع کرانے آئے اور اس موقع پر انہوں نے مٹھائی بھی کھائی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے امیدوارحمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیئے گئے ہیں، حمزہ شہباز مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے جس کے باعث ان کے کاغذات پارٹی رہنما خالد وارن نے جمع کرائے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال رات ساڑھے 8 بجے تک مکمل کی جائےگی جس کے بعد اسپیکر اسمبلی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کا اعلان کریں گے۔