کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار جام کمال وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس آج ہوا۔ اجلاس اسپیکر میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت شروع ہوا۔
وزیر اعلیٰ کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی کے جام کمال اور متحدہ مجلس عمل کے یونس عزیز زہری مدمقابل تھے۔
قائد ایوان کے انتخاب کے لیے 2 لابیز بنائی گئیں۔ جام کمال کے حمایت یافتہ اے لابی اور یونس زہری کے بی لابی میں گئے۔
پولنگ میں جام کمال نے 39 ووٹ اور یونس عزیز زہری نے 20 ووٹ حاصل کیے۔ جام کمال کل صبح گورنر ہاؤس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔