سینیٹ میں موجودہ قائد حزب اختلاف کو تبدیل کرکے نیا اپوزیشن لیڈر لانے کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو نامزد کیا ہے۔
اپوزیشن کے گرینڈ الائنس میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے اختلاف کے بعد اب دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے سامنے آگئی ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ میں پیپلزپارٹی کا اپوزیشن لیڈر ہٹاکر اپنا قائد حزب اختلاف لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق راجہ ظفرالحق کو قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی درخواست چیئرمین سینیٹ کے دفتر میں جمع کروا دی گئی۔
درخواست میں مسلم لیگ ن، میپ، نیشنل پارٹی، جے یو آئی ف کےاراکین سینیٹ کےنام شامل ہیں۔
واضح رہےکہ مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق گزشتہ دور حکومت میں سینیٹ میں قائد ایوان تھے جب کہ اس وقت پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔