سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفعال رہنے والے عمران خان نے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا حلف لینے کے بعد اپنا ٹوئٹراسٹیٹس بھی تبدیل کرلیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے اسٹیٹس کے بجائے اب ان کے اکاؤنٹ کا اسٹیٹس پرائم منسٹرآف پاکستان ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔