اداکارہ بابرہ شریف کا ڈیمزفنڈ کیلئے 10 لاکھ روپے کا عطیہ

لاہور: اداکارہ بابرہ شریف نے ڈیم فنڈ کے لئے 10 لاکھ روپے عطیہ دیا ہے۔

بابرہ شریف نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے 10 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس ثاقب نثارکے ڈیم فنڈ میں دیا ہے، سب فنکاروں کو اس نیک کام میں آگے بڑھنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملک نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ہرشخص کو ملک کے لئے اپنا کردارادا کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم فنڈ ملک کے لئے ضروری ہے، اس کے لیے ہرشخص کو زیادہ نہیں تو 10 روپے تو عطیہ کرنا چاہیئے۔