اسلام آباد:وفاقی کابینہ ڈویژن نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد عمران خان کا بطور وزیراعظم نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد نگراں حکومت بھی ختم ہوگئی ہے۔کابینہ ڈویژن نے نگراں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے عہدہ سنبھالنے کےبعد نگراں حکومت ختم ہوگئی ہے۔
سابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا اعظم خان کو وزیر اعظم کا پرنسپل سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی تعیناتی کا بھی نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
محمد اعظم پی اے ایف سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں، اس سے قبل محمد اعظم سیفران میں وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔
وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری سہیل عامر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔