وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی صدر کو پاکستان نامزد کردیا ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدرمملکت نامزد کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ صدرکی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے اور صدر کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان نے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔
یاد رہے کہ عارف علوی عام انتخابات میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرفاروق ستاراور ایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی تھی۔
عارف علوی پیشے کے لحاظ سے ایک ڈینٹسٹ اورایشیاء پیسیفک ڈینٹل فیڈریشن اورپاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔
وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں، انہوں نے پہلی بار1997 میں سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 114 کراچی سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پرعام انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن کامیاب نہیں ہوئے تھے۔
2002 کے عام انتخابات میں بھی انہوں نے پی ایس 90 کراچی ٹو سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پردوبارہ انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن اس مرتبہ بھی انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔
2013 کے انتخابات میں انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 250 سے انتخاب لڑا اورکامیاب رہے تھے ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان اورایم کیوایم کی خوش بخت شجاعت کو شکست دی تھی۔
عارف علوی وہ واحد پی ٹی آئی امیدوار تھے جو2013 کے انتخابات میں سندھ سے منتخب ہوئے تھے۔
عارف علوی عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پرکراچی کے حلقہ این اے247 سے کامیاب ہوئے۔ انہوں نے ڈاکٹرفاروق ستاراورایم ایم اے کے محمد حسین محنتی کو شکست دی۔
عارف علوی 2006ء تا 2013 تک پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل بھی رہے، 2016ء میں انہیں پی ٹی آئی سندھ کا صدر مقررکیا گیا تھا۔