وزیراعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے اور کابینہ کی حلف برداری کی تقریب پیر کے بجائے کل ہی ہونےکا امکان ہے ۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ وفاقی کابینہ کل ہی حلف اٹھالے اور وفاقی حکومت پیر سے باقاعدہ کام شروع کردے اس لیے وفاقی کابینہ کی حتمی تشکیل آج متوقع ہے۔
فواد چوہدری کاکہنا تھاکہ وزیراعظم وفاقی کابینہ کے ارکان اور محکموں کے بارے میں غور کررہے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے حتمی شیڈول تیار نہیں ہوا، ممکنہ طور پر وزیراعظم اپنی کابینہ مکمل ہونے کے بعد خطاب کرسکتے ہیں۔