اسلام آباد: ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو گلے لگا کر خوشگوار ماحول میں باتیں کی اور مصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرم جوشی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں جانب سے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور انتہائی خوشگوار ماحول میں مختصر بات چیت بھی ہوئی، آرمی چیف نے نوجوت سنگھ سدھو سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، خیریت دریافت کی اور گلے بھی ملے۔
اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں سابق کھلاڑی نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو ملک کےلئے نئی امید اور آس قراردیا اور کہا مزوری کوطاقت میں کیسے بدلنا ہے عمران خان جانتے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز بھارت کے سابق کرکٹر نجوت سنگھ سدھو براستہ واہگہ بارڈرپاکستان پہنچے تھے۔