لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارت عظمیٰ کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد کیے گئےامیدوار کو ووٹ نہ دینے کے بعد پنجاب میں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بھی مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے سےانکار کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمانی لیڈرپاکستان پیپلز پارٹی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ہمارے نزدیک پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ن ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں اس لیے پاکستان پیپلز پارٹی وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ارکان وزیراعلیٰ کے انتخاب میں شریک توہونگے لیکن ووٹ کاسٹ نہیں کرینگے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اسپیکر،ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب میں بھی ہم نے کسی کو ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کے7میں سے2ارکان نبیل رئیس ،غضنفرلنگاہ نے ووٹ ڈالے ،پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی پرنبیل رئیس،غضنفرلنگاہ کوشوکازنوٹس جاری کیےگئےہیں۔