نامزدوزیراعلیٰ پنجاب کےقتل و دہشت گردی کےمقدمات میں مجرم رہنے کا انکشاف

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی جانب سےنامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے قتل کے کیس میں دیت دے کر چھوٹنے کا انکشاف ہوا ہے ، عثمان بزدار اور ان کے والد 6 افراد کے قتل میں نامزد ملزم رہ چکے ہیں اورانہیں عدالت نے مجرم بھی قرار دیا تھا۔


نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کیلئے نامزد کیےگئے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکیخلاف1998 میں ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات بھی شامل تھیں اور انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ملزمان کو مجرم بھی قرار دے دیا گیا تھا تاہم نامزد وزیراعلیٰ پنجاب ان کے والد اور بھائی نے دیت دے کر رہائی پائی تھی۔