اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کے ارکان کے ناموں اورانکی وزارتوں کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق 20 رکنی کابینہ میں 15 وزراء اور5 مشیر شامل ہوں گے جو پیر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔
فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے وزرا کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وزیر خارجہ بنایا گیا ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیردفاع ،
اسد عمر وزیرخزانہ،
شیخ رشید کو ریلوے کی وزارت دی گئی ہے۔
ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو وزیرقانون ن انصاف
خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔
جی ڈی اے کی امیدوارفہمیدہ مرزا وزیربین الصوبائی رابطہ
شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔
شیریں مزاری وزیرانسانی حقوق،
غلام سرورخان وزیر پیٹرولیم ڈویژن،
فواد چوہدری وزیراطلاعات ہوں گے۔
جب کہ چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وزیر سیفران مقرر کیا گیا ہے ، نورالحق قادری کو وزیر مذہبی امورکا عہدہ دیا گیا ہے۔زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار،عامر محمود کیانی قومی ہیلتھ سروس ریگو لیشن اینڈ کوارڈینیشن،اس کے علاوہ شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داؤد کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین انسٹی ٹیوشنل ریفارمز، امین اسلم ماحولیات اور ظہیر الدین بابر کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔
Prime Minister Imran Khan has approved twenty member cabinet, the cabinet comprises on fifteen federal ministers and five advisers, The ministers shall take oath on Monday morning at President’s House
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 18, 2018
Name of ministers and portfolios pic.twitter.com/txlLJ2UZZP
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 18, 2018