پرویزمشرف غداری کیس کے پراسیکیوٹر اکرم شیخ کا استعفیٰ نامنظور

اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے پرویز مشرف غداری کیس کے وکیل استغاثہ اکرم شیخ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کے سربراہ اکرم شیخ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر4 اگست کو استعفیٰ دیتے ہوئے خود کو مقدمے سے علیحدہ کرلیا تھا، اکرم شیخ کا تحریری استعفیٰ وزارت داخلہ کو موصول ہوا جس کا جائزہ لینے کے بعد اسے مسترد کردیا گیا۔

وزارت داخلہ نے اکرم شیخ کو خط لکھ کراستعفیٰ نامنظورکئے جانے سے متعلق آگاہ کیا، خط میں کہا گیا ہے کہ نئی حكومت كے آنے كی وجہ سے استعفٰی قبول كرنے كے عمل میں مزید وقت دركار ہے، اس لیےدرخواست ہے کہ وہ 20 اگست كو ہونے والی سماعت میں پیش ہوں، اگركسی وجہ سے اكرم شیخ پیش نہیں ہو پاتے تو كسی ذمہ دارلاء آفیسر كو سماعت كے لئے بھیجا جائے۔