پشاور:اے این پی کےسربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان بیساکھیوں کے سہارے وزیر اعظم بنے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ باچا خان کے سپاہی اپنے اسلاف کی قربانیوں کے ساتھ غداری کا سوچ بھی نہیں سکتے ،
سیاست سے شائستگی کا جنازہ نکالنے والا شخص کیسے ملک چلائے گا،عمران خان بیساکھیوں کےسہارے وزیر اعظم بن گئے ہیں،ایک بیساکھی بھی ہلی تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہینگے۔