کوئٹہ :نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے،گورنربلوچستان محمدخان اچکزئی نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی، جام کمال خان کی حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کوئٹہ میں ہوگی۔
تقریب میں پارلیمینٹرینز، سیاسی و دیگر شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسران شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ جام کمال بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر ہیں اور عام انتخابات میں ان کی جماعت صوبے میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے سامنے آئی ہے۔