کراچی سے پہلی اسپیشل عید ٹرین پشاور کیلئے روانہ

عیدالفطر کے موقع پر لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کے لیے بے قرار ہیں، ایسے میں پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے5عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، آج پہلی عید ٹرین کراچی سے روانہ ہوگئی۔
کراچی کینٹ سے پہلی عید اسپیشل ٹرین پشاور کے لیے روانہ ہوگئی۔
عید اسپیشل ٹرین میں 980 مسافر سوار ہیں ، ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک کے مطابق عید ٹرین میں 14 بوگیاں لگائی گئی ہیں جبکہ عید اسپیشل ٹرین سے 13 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عید الضحی کے موقع پر 5 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ پہلی ٹرین براستہ حیدر آباد، روہڑی، فیصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی راولپنڈی پھر پشاور جائے گی۔